ابنا: رپورٹ کےمطابق پارلیمنٹ کے دو سو انتالیس اراکین پارلیمنٹ نے آج ایک بیان میں برطانوی پولیس کے غیرانسانی رویے کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی عوام کی سرکوبی کے سلسلے میں سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی اور بین الاقوامی اداروں سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے نمائندوں کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ برطانوی پولیس کے سلوک نے اس ملک کی حکومت کا غیرانسانی سلوک پوری دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ انسانی حقوق کے سلسلےمیں ان کے تمام دعوے جھوٹ سے زيادہ کچھ نہيں ہيں اور عالمی اداروں میں ان کی کوئی اہمیت نہيں ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کےاراکین پارلیمنٹ نے اس بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو مغربی ممالک اور امریکہ سے یہ توقع ہے کہ وہ خاموشی توڑ کر امتیازی سلوک سے دست بردارہوجائيں اور برطانیہ کےانسانیت دشمن اقدام کے خلاف موقف اختیار کریں۔...........
/169